نیب کا پلی بارگین کرنیوالوں کو دوبارہ پکڑنے کا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 19 اپريل 2019
پلی بارگین کرنے والے کی کرپشن پلی بارگین سے بڑی ہوئی تو پھر پکڑیں گے، شہزادسلیم۔ فوٹو:فائل

پلی بارگین کرنے والے کی کرپشن پلی بارگین سے بڑی ہوئی تو پھر پکڑیں گے، شہزادسلیم۔ فوٹو:فائل

 لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پلی بارگین کرنے والوں کو دوبارہ پکڑنے کا اعلان کر دیا۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ پلی بارگین کرنیوالے کی کرپشن پلی بارگین سے بڑی ہوئی تو پھر پکڑیں گے، پلی بارگین کرنے والے بچ نہیں پائیں گے، انھوں نے کہا کہ کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث افراد یہ مت سمجھیں کہ پلی بارگین کر کے بچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیب کو مزید شواہد ملے کہ کرپشن پلی بارگین سے بڑی ہے تو دوبارہ گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے، نیب نے ایک پلی بارگین کرنے والے کو دوبارہ اسلیے گرفتار کر لیا کہ پلی بارگین کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی کرپشن پلی بارگین سے زیادہ ہے جو کرپشن کرنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے وہ نیب سے بچ نہیں پائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔