بدین میں مسافرکوچ الٹنے سے 8 مسافرجاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اپريل 2019
زخمیوں اور لاشوں کو سول انڈس اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس: فوٹو: سوشل میڈیا

زخمیوں اور لاشوں کو سول انڈس اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس: فوٹو: سوشل میڈیا

بدین: مورجھر کے قریب تیزرفتار مسافرکوچ الٹنے سے 8 مسافر جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بدین میں مورجھرکے قریب کراچی جانے والی تیزرفتارمسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافرجاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ مٹھی سے کراچی جا رہی تھی اورزخمیوں اورلاشوں کو سول انڈس اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں سے میں 4 افراد کی شناخت ڈرائیورمانو، کنڈیکٹررمضان، مسماة زینب اورعبدالله کے نام سے کی گئی ہے۔ جاں بحق ڈرائیوراورکنڈیکٹرکا تعلق میانوالی سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔