ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اپريل 2019

 اسلام آباد: حکومت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی  بطور مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دے دی جس کے بعد مشیر خزانہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اوراقتصادی امور کابھی چارج ہوگا جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ وزیراعظم نے 5 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔