فیس بک نے ویڈیو گیمز کی دنیا کا حیرت انگیز اور حقیقی کریکٹر والا ورژن تیار کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اپريل 2019
صارف کریکٹر نہیں بلکہ حقیقی کھلاڑی کو ان کے اپنے فطری اسٹائل میں کھیلتا ہوا دیکھیں گے (فوٹو : فیس بک)

صارف کریکٹر نہیں بلکہ حقیقی کھلاڑی کو ان کے اپنے فطری اسٹائل میں کھیلتا ہوا دیکھیں گے (فوٹو : فیس بک)

سان فرانسسکو: فیس بک نے انٹیلی جنس آرٹی فیشل کی مدد سے حقیقی کھلاڑیوں کو اُن کے فطری انداز کے ساتھ ویڈیو گیم کے کریکٹرز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے حیرت انگیز سسٹم تیار کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویڈیو گیم ’Vid2Play‘  تیار کی ہے جس میں کھلاڑیوں کے کریکٹر مصنوعی نہیں بلکہ حقیقی دنیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ہوں گے اور صارف اپنی پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کرکے اسے ویڈیو گیم کھلاڑی کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔

فیس بک کا یہ ہائی ٹیکنالوجی والا ورژن 80 کی دہائی کی ایف ایم وی یعنی فل موشن ویڈیو کی یاد تازہ کردے گی لیکن یہ زیادہ جدید ہے اور حقیقت سے نہایت قریب بھی جس کے لیے ہزاروں کھلاڑیوں کے ایکشن کا مطالعہ کیا گیا اور ان کے ہر انداز کو سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ویڈیو گیم کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے پوز ٹو پوز اور پوز ٹو فریم نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے جس کی مدد سے رقص کرنے یا ٹینس کھیلتے وقت جسم کی حرکات میں تبدیلی کو کریکٹر کا حصہ بنادیا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حقیقی کھلاڑیوں کے انتخاب اور ان کی حرکات کا کنٹرول صارف کے ہاتھ میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔