ترک قونصل جنرل کا سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کا دورہ، حکام سے ملاقات

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 20 اپريل 2019
معین ایم فْدا نے اقتصادی، کاروباری اور دیگر پلیٹ فارمز پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ فوٹو: فائل

معین ایم فْدا نے اقتصادی، کاروباری اور دیگر پلیٹ فارمز پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک کی قیادت میں وفد نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی ہے۔

کراچی میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک کی قیادت میں ایک وفد نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرپاکستان میں ترکی کی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر کے اہم نمائندے بھی موجود تھے۔

سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین معین ایم فْدا نے اس موقع پرترکی اور پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اقتصادی، کاروباری اور دیگر پلیٹ فارمز پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسربدیع الدین اکبر نے مہمانوں کو سی ڈی سی کے پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں کردار اور کامیاب آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔