- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکراتی عمل کو تیز کرنا ہوگا، مشیر خزانہ
اسلام آباد: نومنتخب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا ہوگا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف حکام سے آج شام بات چیت پر اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے اور اس کام کو تیز کیا جائے گا۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے آج شام بات ہوگی، امید ہے کہ مشن جلد پاکستان آئے گا۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور درمیانی مدت کی حکمت عملی کیلئے بنیادی ہدایات دے دیں، آمدنی اور اخراجات کے اہداف کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔