دفتر میں زہریلے سانپ آن دھمکے، افریقی صدر کو حکومت گھر سے چلانا پڑ رہی ہے

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2019
صدارتی دفتر میں خطرناک سانپ کے چھپے ہونے کے باعث صدر کو دفتر آنے سے منع کردیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

صدارتی دفتر میں خطرناک سانپ کے چھپے ہونے کے باعث صدر کو دفتر آنے سے منع کردیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

لائیبریا: مغربی افریقی ملک لائیبریا کے صدر کو دفتر میں 2 زہریلے سانپوں کی موجودگی کی وجہ سے کار مملکت اپنے گھر سے چلانا پڑ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقہ ملک لائیبریا کے صدر جارج ویح کے دفتر خارجہ کی عمارت میں واقع دفتر میں دو سانپوں کو دیکھا گیا جو ملازمین کے ہاتھ نہ آسکے جس کے بعد صدر کو  حفاظتی اقدام کے تحت دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

صدارتی دفتر کے عملے نے صدر سے سانپوں کو پکڑنے یا ہلاک کردینے تک دفتر نہ آنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد صدر جارج ویح نے اس ہفتے امور مملکت گھر بیٹھ کر چلا رہے ہیں۔ عمارت کی فیومیگیشن کے بعد پیر یا منگل سے صدر کے دفتر آمد کی امید ہے۔

واضح رہے کہ لائیبریا زہریلے خطرناک سانپوں کے لیے پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے، صدارتی دفتر میں کالے زہریلے سانپ کی موجودگی کے بعد ملازمین میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔