آمدِ رمضان؛ قوالوں اور نعت خوانوں نے البمز پر کام شروع کردیا

قیصر افتخار  اتوار 21 اپريل 2019
ملک بھر میں بزرگان دین کی درگاہوں اور مساجد پر نعتیہ کلام کی ریکارڈنگز کا سلسلہ جاری۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں بزرگان دین کی درگاہوں اور مساجد پر نعتیہ کلام کی ریکارڈنگز کا سلسلہ جاری۔ فوٹو: فائل

لاہور: ماہ رمضان سے قبل معروف قوال اور نعت خوانوں نے اپنے خصوصی البمز ریکارڈ کرنے کے بعد ویڈیو پر کام شروع کردیا۔

معروف گلوکار بھی ماہ رمضان سے قبل میدان میں اترنے کے لیے تیاری پکڑنے لگے ہیں، کسی نے حمدیہ کلام ریکارڈ کیا ہے تو کسی نے نعتیہ کلام اور کچھ نے رمضان المبارک کی فضیلت پر مبنی کلام کی ویڈیو مکمل کرلی ہیں۔ ماضی کی طرح اس بار بھی بہت سے نامور قوال اور نعت خوانوں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی البم اور کلام ریکارڈ کیے ہی۔

اس سلسلہ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، ملتان ، رحیم یارخان، حیدرآباد ، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے فنکارجہاں ریکارڈنگ میں مصروف ہیں وہیں ویڈیو بنانے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں بزرگان دین کی درگاہوں اور مساجد پر ریکارڈنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب معروف گلوکاروں نے بھی ماہ رمضان کی مناسبت سے خصوصی کا کلام ریکارڈ کیے ہیں۔ کسی نے حمدیہ کلام گایا ہے تو کسی نے نعتیہ کلام جب کہ بہت سے گلوکاروں نے ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرنے والے کلام بھی ریکارڈ کیے ہییں، اس کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک بسنے والے شوقیہ گلوکاروں نے بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے تازہ کلام ریکارڈ کیے ہیں اور وہ ان کو ریلیز کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینگے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔