عائشہ عمر نے ٹی وی پر ایک بار پھر اداکاری کی ٹھان لی

شوبز رپورٹر  اتوار 21 اپريل 2019
اداکارہ جلد ہی محمود اسلم ، نبیل ظفراور حنا دلپزیرسمیت دیگر  کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔ فوٹو: فائل

اداکارہ جلد ہی محمود اسلم ، نبیل ظفراور حنا دلپزیرسمیت دیگر کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر نے کچھ عرصہ ٹی وی سے دور رہنے کے بعد ایک بار پھر ٹی وی پر اداکاری کے جوہر دکھانے کی ٹھان لی۔

عائشہ عمر نے کافی عرصے سے ٹی وی پر کام نہیں کیا بلکہ وہ فلموں اور فیشن انڈسٹری کے پراجیکٹس میں مصروف تھیں لیکن اب انھوں نے پرستاروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ نہ صرف وہ ٹی وی پر واپس آرہی ہیں بلکہ وہ جلد ہی محمود اسلم ، نبیل ظفراور حنا دلپزیرسمیت دیگر  کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔