پی آئی اے کا بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2019
اس اقدام سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا، ترجمان پی آئی اے

اس اقدام سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا، ترجمان پی آئی اے

 اسلام آباد: پی آئی اے انتظامیہ نے بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے اندرون اور بیرون بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی رقم وصول کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،  کشادہ سیٹوں کا نارتھ امریکہ 5، لندن یورپ 3، گلف ممالک 2 اور اندرون ملک پروازوں پر1 ہزار روپے اضافی لیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے بلک ہیڈ سیٹیں کشادہ ہونے کی وجہ سے آرام دہ ہوتی ہیں جو اس حکم نامے سے پہلے سفارشی اور من پسند افراد کو دی جاتی تھیں لیکن اب بلک ہیڈ سیٹیں سفارش کے بجائے اضافی رقم کی ادائیگی پر ملیں گی، سی ای او ارشد ملک سفارشی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس اقدام سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے قومی ایئرلائن کے 777طیاروں میں 40 اور اے320 میں 12بلک ہیڈ سیٹیں ہوتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔