اسکاٹ لینڈ کےانٹرنیشنل کرکٹر کون ڈی لینگ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2019
اسکاٹش آل راؤنڈر کو برین ٹیومر تھا، پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن

اسکاٹش آل راؤنڈر کو برین ٹیومر تھا، پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن

اسکاٹ لینڈ کے انٹرنیشنل کھلاڑی کون ڈی لینگ برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کون ڈی لینگ جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 2015 میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا، انہیں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمائندگی کا موقع بھی ملا۔

کون ڈی لینگ نے اپنا آخری میچ 2017 میں کھیلا، اس کے علاوہ اسکاٹش آل راؤنڈر 2012 اور 2013 کے درمیان نارتھمپٹن شائر کے ساتھ بھی 2 سیزن کھیلے۔ اسکاٹش کھلاڑی کون ڈی لینگ کو گزشتہ سال دماغ کے کینسر کا عارضہ لاحق ہوا تھا۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی کون ڈٰی لینگ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹش آل راؤنڈر کو برین ٹیومر تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔