ورلڈ کپ میں بہترین نتائج کے لیے جان لڑادیں گے، محمد حفیظ

میاں اصغر سلیمی  اتوار 21 اپريل 2019
ورلڈ کپ تک مکمل طور پر فٹ ہو جاؤں گا، قومی آل راؤنڈر

ورلڈ کپ تک مکمل طور پر فٹ ہو جاؤں گا، قومی آل راؤنڈر

 لاہور: قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اچھا ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے انگلینڈ جا رہا ہوں، کوشش کروں گا کہ ٹیم کی جیت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکوں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولہ سترہ سالہ کیریئر میں اوپنر کھیلا ہوں ،اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے میں زیادہ بہتر محسوس کرتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اوورزکھیلوں تاکہ ٹیم کے لیے لمبی اننگز کھیل سکوں،  موجودہ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے چوتھی پوزیشن پر کھیلنے کے لئے کہا ہے یہ رول بھی احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میری سرجری  کا ایشو آیا جس کی وجہ سے  سے 9 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے  باہر ہوا تاہم میری انجری بہت اچھے طریقے سے ہینڈل ہوئی، ورلڈ کپ تک مکمل طور پر فٹ ہو جاؤں گا۔ بھارتی کھلاڑی سہواگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ان کے بیان پر جواب  نہیں دینا چاہتا ہوں، سہواگ کے بیان پر ہم صرف ہنس ہی سکتے ہیں، کرکٹ کا میچ کسی سے جنگ نہیں بلکہ اس کا مطلب لوگوں کو انٹرٹین کرنا ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ  پاک بھارت میچز شائقین کے لئے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔