سری لنکا دھماکوں میں 3 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئیں

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2019
معمولی زخمی خواتین کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارع کردیا گیا ہے، شیریں مزاری۔ فوٹو : اے ایف پی

معمولی زخمی خواتین کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارع کردیا گیا ہے، شیریں مزاری۔ فوٹو : اے ایف پی

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعہ میں 3 پاکستانی خواتین معمولی زخمی ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعے میں 3 پاکستانی خواتین معمولی زخمی ہوئیں، معمولی زخمی خواتین کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارع کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 185 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

واضح رہے کہ سری لنکا کے 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔