- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
عمران خان کی حکومت اس قابل ہی نہیں کہ اسے گرایا جائے، ترجمان مسلم لیگ(ن)
لاہور: ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اس قابل ہی نہیں کہ اسے گرایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں، آپ میچ اس لئے ہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں اور دوسری ٹیم آپ سے بہتر اور لائق تھی، آپ کان کھول کر سن لیں کہ آپ کی حکومت اس قابل نہیں کہ اسے گرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان صاحب ہمارے دور میں ملکی قرضہ، 11000 میگاواٹ بجلی، 1700 کلو میٹر موٹر وے، صحت و تعلیم کے منصوبے لگانے اور دہشت گردی ختم کرنے میں لگا لیکن آپ کی حکومت کے صرف 9 مہینوں میں ملکی قرضہ 30000 ارب ہو گیا ہے آپ جو یومیہ کئی ارب روپے قرضہ لے رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جا رہا ہے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جن کو چور کہہ رہے ہیں اُن کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی آپ کی حکومت کے نوماہ میں دس فیصد ہے، عمران صاحب جن کو چور کہہ رہے ہیں اُن کی حکومت میں ترقی کی شرح 5.8 فید تھی اور آپ کی حکومت میں کم ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔