- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں، جنید خان
قومی فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں جس کی وجہ سے مجھ پر پریشر بھی ہوتا ہے اور میں دباؤ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتا ہوں۔
قذافی اسٹیڈیم میں ایکسپریس سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ محمد عامر کا ٹیم کے ساتھ رہنے کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا جو محنت کرے گا وہ اوپر آجائے گا۔ ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جس کا فائدہ ٹیم کو ہو،مجھے اللہ پر پورا یقین ہے ، میں جس ایریا سے آیا ہوں وہاں پر تو کرکٹ ہوتی نہیں اس کے باوجود میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔
جنید خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بطور سینئر 100فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، میرا اس سے بات پر مکمل یقین ہے جب آپ محنت کرتے ہیں تو اللہ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا سب سے سینیئر کھلاڑی ہوں،ورلڈ کپ کے میچز میں اپنا تجربہ ینگسٹرز سے شئیر کروں گا، ورلڈ کپ کے دوران کسی کسی ایک بیٹسمین کو نہیں بلکہ ہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کرنا میرا ہدف ہے، عمران خان نے لیجنڈ کھلاڑی ہیں، ان کی ٹپس کا قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔