نیب کا نوڈیرو میں بھٹوہاؤس پر چھاپہ، آصف زرداری کا قریبی ساتھی گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2019
نیب جے آئی ٹی کا بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں چھاپہ، ذرائع، فوٹو:  فائل

نیب جے آئی ٹی کا بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں چھاپہ، ذرائع، فوٹو: فائل

نوڈیرو: نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے  بھٹو ہاؤس میں چھاپے کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،نیب جے آئی ٹی نے نوڈیرو میں کارروائی کرتے ہوئے بھٹو ہاؤس کے انچارج عبدالندیم بھٹو کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالندیم بھٹو نے جعلی بینک اکائونٹس سے رقم نکلوائی تھی جب کہ بھٹو ہاؤس کاانچارج سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔