لاہورمیں چھت گرنے سے جاں بحق 6 افراد سپرد خاک ، علاقے میں کہرام

نمائندہ ایکسپریس  پير 22 اپريل 2019
جاں بحق ہونے والوں میں شاہین بی بی، قاسم، فرزانہ قاسم، شہزاد، بشریٰ، 12 سالہ عبداللہ شامل،3 افراد اسپتال میں زیرعلاج (فوٹو: ایکسپریس)

جاں بحق ہونے والوں میں شاہین بی بی، قاسم، فرزانہ قاسم، شہزاد، بشریٰ، 12 سالہ عبداللہ شامل،3 افراد اسپتال میں زیرعلاج (فوٹو: ایکسپریس)

 لاہور:  بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت جاں بحق 6 افراد کی سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھائی گیٹ محلہ اسلام خان میں 3 منزلہ مکان زمین بوس ہونے سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، ملبے میں دب کر جاں بحق ہونے والوں میں شاہین بی بی، قاسم، فرزانہ قاسم، شہزاد، بشریٰ، 12 سالہ عبداللہ شامل ہیں، 6 جنازے گھر سے اٹھے تو علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

نماز جنازہ گورنمنٹ اسلامیہ اسکول بھائی گیٹ میں ادا کی گئی۔زخمی ہونے والا خضر حیات بھی اسپتال سے اپنے اہل خانہ کے نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے پہنچ گیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی گئی۔زخمی حسیب، نواب اور اریب اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔