نشوا ہلاکت؛ سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کا نجی اسپتال کے خلاف کارروائی سے گریز

ویب ڈیسک  پير 22 اپريل 2019
کمیشن نے واقعہ میں ملوث کسی شخص سے معلومات تک نہیں لیں۔ فوٹو: فائل

کمیشن نے واقعہ میں ملوث کسی شخص سے معلومات تک نہیں لیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: غلط انجیکشن سے جاں بحق نشوا کے معاملے میں سندھ ہیلتھ کئیرکمیشن نے تاحال کوئی کارروائی نہ کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجیکشن سے نشوا کی موت کے معاملے پر بااختیارادارے سندھ ہیلتھ کئیرکمیشن نے تاحال کارروائی نہ کی۔ سندھ ہیلتھ کئیرکمیشن نے 4 دن قبل دارالصحت اسپتال کا دورہ کیا تھا، 8 گھنٹے اسپتال میں رہنے کے باوجود کوئی انکوائری رپورٹ منظرعام پرنہ آسکی جب کہ کمیشن نے واقعہ میں ملوث کسی شخص سے معلومات تک نہیں لیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ ننھی نشوا انتقال کرگئی

کمیشن کوصوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد 2014 میں بنایا گیا تھا۔ کسی بھی اسپتال کی غفلت پر غیرجانب دارتحقیقات کرنا اس کمیشن کا منشور ہے لیکن نجی اسپتال دارالصحت کے معاملے میں یہ کمیشن مکمل طورپر جانبدار نظر آیا۔

واضح رہے کہ غلط انجکشن لگنے سے متاثرہونے والی معصوم نشوا آج انتقال کرگئی۔ اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71  فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔