پی آئی اے کے طیارے کو بم کی افواہ پر اتار لیا گیا

ویب ڈیسک  پير 22 اپريل 2019
کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی 350 میں بم کی اطلاع ملی فوٹو:فائل

کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی 350 میں بم کی اطلاع ملی فوٹو:فائل

پشاور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو بم کی افواہ پر اتار لیا گیا۔

کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی 350 میں بم کی اطلاع پر طیارے کو اتار لیا گیا اور تلاشی لی گئی۔ پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں لینڈنگ سے دس پندرہ منٹ قبل بذریعہ ٹیلی فون بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کپتان نے ضروری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت پشاور میں اتار لیا۔

انتظامیہ نے فوری طور پر تمام مسافروں کو اتارا اور طیارے کو علیحدہ پارک کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے طیارے کو کلیئر قرار دیدیا جس کے نتیجے میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔