- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پوری کوشش ہے کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں، سرفراز احمد
لاہور: کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہے کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں اور پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میگا ایونٹ کے دوران اپنی صلاحیت سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ امام الحق اور فخر زمان ٹیم کی اوپننگ کے لیے موجود ہوں گے، عابد علی کی صورت میں ہمارے پاس اوپننگ کا تیسرا آپشن موجود ہے، امید ہے اوپنرز پاکستانی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں گے۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان کھلاڑیوں سے زیادہ زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں کوئی ایک کھلاڑی نے بلکہ ٹیم کا ہرکھلاڑی میرے لیے ٹرم کارڈ ثابت ہوگا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں وزیراعظم ہاؤس بلا کر ہماری حوصلہ افزائی کی جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انھوں نے ٹیم کو بھر پور سپورٹ کیا اور کہا کہ رزلٹ جو بھی ہو ہم آپ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ ایک سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عماد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف بہترین بیٹنگ کی ہے، کیمپ کے دوران بھی بہت اچھی بیٹنگ کی لہذا امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے خلاف ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ کے تمام دس میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، قوم کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم بھارت کے خلاف جیتیں، ہمارا ہدف یہ ہوگا کہ افغانستان کے خلاف بھی بھارت کی طرح کھیل پیش کرکے فتح حاصل کریں، محمد حسنین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران بھی کیا ہے، اکیڈمی میں ان کی بولنگ میں موجود خامیوں اور فٹنس پر کافی کام کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ کے دوران وہ اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، حسن علی اور شاہین بھی اچھی فارم میں ہیں۔ ایک سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے، میری بھی کوشش ہوگی کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔