كوئٹہ میں گراں فروش بے قابو، دودھ، گوشت اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

اسٹاف رپورٹر  پير 22 اپريل 2019
ضلعی انتظامیہ كے بجائے صوبائی حكومت مہنگائی كا نوٹس لے اور سستے بازاروں كا انعقاد كرے، شہریوں کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

ضلعی انتظامیہ كے بجائے صوبائی حكومت مہنگائی كا نوٹس لے اور سستے بازاروں كا انعقاد كرے، شہریوں کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

كوئٹہ میں گراں فروشوں نے رمضان المبارک کی آمد پر دودھ، گوشت، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں مقرر كرنے كے باوجود ان پر عملدرآمد نہ كراسكی نہ ہی شہر میں رمضان بازار لگانے كا اعلان كیا گیا۔

شہریوں كا كہنا ہے كہ ایک ماہ قبل دودھ كی قیمت بڑھا كر110 روپے لیٹر اور دہی 120 روپے فی كلو مقرر كی گئی، اسی طرح قصائیوں نے بھی اپنی مرضی سے نرخ بڑھا كر بڑے كا گوشت 540 روپے اور دنبے بكرے كا 900 روپے فی كلو مقرر كركے فروخت شروع كردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان سے قبل ہی سبزیوں، گوشت اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ 

شہریوں  كے مطابق ضلعی حكومت اپنی ہی جاری كردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہیں كراسكی، رمضان المبارک میں كیا صورتحال ہوگی وہ بھی شہری ہی بھگتیں گے۔

دوسری جانب انتظامی ذرائع كے مطابق فوری طور پر كسی سستے رمضان بازار كی تجویز زیر غور نہیں ہے، رمضان كا مہینہ شہریوں پر بھاری گزرے گا۔ شہریوں  كا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ كے بجائے صوبائی حكومت مہنگائی كا نوٹس لے اور سستے بازاروں كا انعقاد كرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔