- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
ورلڈ کپ 2019؛ افغان اسکواڈ میں پیسر حامد حسن کی واپسی
کابل: افغانستان نے بھی ورلڈ کپ کیلیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ تقریباً 3 برس بعد فاسٹ بولر حامد حسن کو واپس طلب کرلیا گیا۔
افغانستان نے بھی انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ، ٹیم میں 31 سالہ فاسٹ بولر حامد حسن کی واپسی ہوئی ہے جنھوں نے آخری ایک روزہ میچ جولائی 2016 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20 میچ اسی سال بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کے دوران کھیلا تھا، اگرچہ رواں برس کے آغاز پر فروری میں زمبابوے سے سیریز کیلیے انھیں ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا مگر انھیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ ٹیم کی قیادت گلبدین نائب کریں گے۔
اگرچہ ان پر سینئر کھلاڑی راشد خان اور محمد نبی اعتراض بھی کرچکے ہیں، تقریباً دو ماہ قبل اصغر افغان کو کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا تاہم ان کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب جنوبی افریقی شہر پوشف سٹروم میں لگائے گئے ایک کیمپ کے بعد کیا گیا، جس میں 23 کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔ اکرام علی خیل، کریم جنت اور سید شیراز حتمی 15 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے، البتہ انھیں میگا ایونٹ کیلیے ریزرو پلیئرز قرار دیا گیا ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف گذشتہ ایک روزہ سیریز کھیلنے والے 4 کھلاڑی لیفٹ آرم اسپنر ظاہر خان، لیفٹ آرم فاسٹ بولرز شاپور زدران، فرید احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین جاوید احمدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کا انتخاب کھلاڑیوں کی فٹنس اور گذشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ورلڈ کپ میں افغانستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔
اسکواڈ میں کپتان گلبدین نائب، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دوالت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔