اہم موقع پر سنگل رن نہ بنانے پر دھونی کو شدید تنقید کا سامنا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
اس مقابلے میں ان کی ٹیم کو فقط ایک رن سے شکست ہوئی تھی جبکہ انھوں نے تین مرتبہ سنگل لینے سے گریز کیا تھا۔ فوٹو : فائل

اس مقابلے میں ان کی ٹیم کو فقط ایک رن سے شکست ہوئی تھی جبکہ انھوں نے تین مرتبہ سنگل لینے سے گریز کیا تھا۔ فوٹو : فائل

چنئی: رائل چیلنجز بنگلور کے خلاف میچ میں اہم موقع پر سنگل نہ لینے پر چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم کو 2 اوورز میں 36 رنز درکار تھے تاہم دھونی نے 19 ویں اوور میں تین مرتبہ سنگل لینے سے گریز کیا جبکہ وہ ایسا کرکے اسٹرائیک ڈیوائن براوو کو دے سکتے تھے جوکہ گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالنے کی صلاحیت رکھتے مگر دھونی کی جانب سے گیندیں ضائع کرنے پر آخری 6 بالز پر 26 رنز بنانا تھے۔

کپتان نے 5 بالز پر 4، 6، 6، 2، 6 رنز بنائے مگر آخری گیند پر فتح کیلیے دو رنز نہیں بن پائے۔ اسی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔