دورۂ پاکستان؛ ازبکستان کی ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی

ایکسپریس نیوز  منگل 23 اپريل 2019
ازبکستان کی ٹیم پاکستان میں ہونے والے ہاکی اوپن سیریز کے رائونڈ میں فاتح رہی تھی۔ فوٹو: فائل

ازبکستان کی ٹیم پاکستان میں ہونے والے ہاکی اوپن سیریز کے رائونڈ میں فاتح رہی تھی۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  ازبکستان ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔

دورۂ پاکستان کیلیے ازبکستان کی ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔ پہلے یہ دورہ 20 اپریل سے شروع ہونا تھا لیکن سفری دستاویزات اور دوسرے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا، ازبکستان کی ٹیم پاکستان میں ہونے والے ہاکی اوپن سیریز کے رائونڈ میں فاتح رہی تھی، وہ دوسری بار پاکستان کی مہمان بنے گی۔

اس دورے میں وہ پاکستان ڈیولپمنٹ ٹیم کے ساتھ 5 میچزکھیلے گی، ڈیولپمنٹ اسکواڈ کی تیاریوں کے لیے گوجرہ میں ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے اور اس کے بہترین پرفارمرز کو ازبکستان کے خلاف میدان میں اتاراجائے گا۔ازبک ٹیم نے جون میں بھارت میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز کا فائنل رائونڈ بھی کھیلنا ہے، اس کی تیاریوں کیلیے وہ دورئہ پاکستان کو اہم خیال کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔