- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
ورلڈ کپ سے قبل اہم بنگلہ دیشی ہتھیار بیکار ہونے لگے
ڈھاکا: ورلڈ کپ سے قبل اہم بنگلہ دیشی ہتھیار بیکار ہونے لگے جب کہ فٹنس مسائل سے دوچار پیسرز کی فہرست میں اضافہ ہوگیا۔
بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ میں ویسٹ انڈیز کی شمولیت سے شیڈول ٹرائنگولر سیریز کیلیے روانگی سے قبل ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے لگائے گئے کیمپ کے ابتدائی روز چند اہم پیسرز کے فٹنس مسائل میں دوچار ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
مستفیض الرحیم پہلے سے ہی ٹخنے کی انجری کا شکار اور دو ہفتوں کیلیے انھیں آرام کی ہدایت کی گئی ہے مگر اب معلوم ہوا ہے کہ روبیل حسین سائیڈ اسٹرین اور محمد سیف الدین ٹینس ایلبو سے دوچار ہوچکے جبکہ ابو جید بھی چھوٹی موٹی کچھ تکالیف میں مبتلا ہیں۔
خاص طور پر مستفیض کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ خاص طور پر پریشان ہے جوکہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف فٹنس مسائل سے دوچار ہورہے ہیں۔ ان کے بارے میں بولنگ کوچ کورٹنی والش نے واضح کیا ہے کہ انھیں جلد بازی میں میدان میں نہیں اتارا جائے گا۔
کیمپ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کورٹنی والش کا کہنا تھا کہ مستفیض نے ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کرنا اور اس کیلیے ان کا مکمل فٹ ہونا ضروری ہے، اس لیے ہم ان کو جلد بازی میں میدان میں اتارنے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ آئرلینڈ میں ٹرائنگولر سیریز کے دوران بھی انھیں احتیاط سے استعمال کیا جائے گا، ویسے بھی ہم صرف ایک بولر پر انحصار نہیں کررہے، ہمارے پاس شکیب الحسن، مشرفی مرتضیٰ اور روبیل کی صورت میں مستقل مزاجی سے اچھا پرفارم کرنے والے بولرز موجود ہیں، مجھے امید ہے کہ جوکھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں وہ بھی ان سے جلد چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔