ٹاپ سٹی اسکینڈل نیب کو بھجوانے کو سفارش

میاں عقیل افضل  منگل 23 اپريل 2019
ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ فوٹو : فائل

ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ٹاپ سٹی ہاؤسنگ پروجیکٹ اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے مبینہ فراڈ کی بنیاد پر ٹاپ سٹی اسکینڈل نیب کو بھجوانے کو سفارش کردی ہے۔

ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی جس میں ایف آئی اے نے مبینہ فراڈ کی بنیاد پر ٹاپ اسٹی اسکینڈل نیب کو بھجوانے کو سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاوسنگ منصوبے کی زمین زاہدہ جاوید اسلم سے معیز احمدخان کے نام شفاف انداز سے منتقل نہیں ہوئی اور معیز احمد خان کو زاہدہ جاوید اسلم نے ہاوسنگ اسکیم کے معاملہ چلانے کے لیے تنخواہ پر رکھاتھامعیز احمدخان کی اربوں روپے کی اراضی رکھنے کی حیثیت نہ تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔