غیرقانونی طور پر ترکی جانیوالے پنجاب کے 11 نوجوان ایران میں جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 23 اپريل 2019
ہلاکتیں گلیشیر کی سلائیڈنگ سے ہوئیں، 25 نوجوانوں نے ایجنٹ کو فی کس ڈیڑھ لاکھ دیے۔ فوٹو: فائل

ہلاکتیں گلیشیر کی سلائیڈنگ سے ہوئیں، 25 نوجوانوں نے ایجنٹ کو فی کس ڈیڑھ لاکھ دیے۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ:  انسانی اسمگلرزکی غیرقانونی طریقہ سے 25نوجوانوں کو ایران سے ترکی پہنچانے کی کوشش، گلیشیرزکی سلائیڈنگ سے 11 نوجوان برف تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے 25 نوجوانوں کے ایک گروپ کو انسانی اسمگلرز نے سہانے خواب دکھائے اور فی کس ڈیڑھ لاکھ میں زمینی راستہ سے غیرقانونی طور پر ایران تک پہنچانے کیلیے آمادہ کیا۔

بچ جانے والے نوجوان خضرعباس کے مطابق ایجنٹ لاہور کا تھاجو ٹھیک نام نہ بتاتاتھا اس نے سب کولے جاناتھا جب 25نوجوان غیرقانونی طور پہ بارڈر پارکرنے نکلے تو میں پیچھے رہ گیا اور نہ جا سکا، بعد میں پتاچلاکہ گلیشئرزکی سلائیڈنگ سے سب برف تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں ایجنٹ نے 11کی موت سے متعلق ہمیں بتایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔