شادی خیل گروپ لٹیروں کا ٹولہ ہے باریاں لینے والے سیاست دان ارب پتی بن گئے، عمران خان

نمائندگان ایکسپریس / ایجنسیاں  منگل 20 اگست 2013
نواز شریف نے این اے 68  کے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر سیٹ چھوڑ دی، تبدیلی کا خواب پورا ہونے کو ہے، ریلیوں سے خطاب  فوٹو: فائل

نواز شریف نے این اے 68 کے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر سیٹ چھوڑ دی، تبدیلی کا خواب پورا ہونے کو ہے، ریلیوں سے خطاب فوٹو: فائل

میانوالی / ساہیوال / فروکہ:   پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ باریاں لینے والے سیاست دان ارب پتی بن گئے، وہ این اے 71 میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا  شادی خیل گروپ لٹیروں کا ٹولہ ہے، جس نے ایک خاتون سے ڈر کر اس کو نا اہل کرایا، انتخابی نشان شیر رکھا ہوا ہے اسے اپنا انتخابی نشان گیدڑ یا بلی رکھ لینا چاہیئے، انہوں نے کہا حلقہ کے غیور عوام نے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے نامزد عبید اللہ خان کو مسترد کیا ہے اور انہیں بھی کریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، عمران خان نے کہا پاکستان میں10 لاکھ کی ڈگری بک رہی ہے ۔

ساہیوال‘ فروکہ سے نمائندگان ایکسپریس کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا جو خواب دیکھا تھا بہت جلد ا سے پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جج گاڑیوں میں بیٹھ کر دیہاتوں میں جا کر لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر جاکر انصاف فراہم کرینگے ، این اے 68کی تحصیل ساہیوال (سرگودھا )میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نواز شریف نے اس حلقہ کے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر سیٹ چھوڑ دی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔