خیبرپختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسزسامنے آگئے

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان میں سب سے زیادہ مشکلات درپیش ہیں۔ فوٹو:فائل

عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان میں سب سے زیادہ مشکلات درپیش ہیں۔ فوٹو:فائل

پشاور: خیبر پختونخوا میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بنوں کے علاقے کوٹ بیلی کی یونین کونسل فاطمہ خیل سے تعلق رکھنے والے 22 ماہ کے حمزہ ولد افتخار جب کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی 24 ماہ کی رضیہ بنت اخترمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد 2019 میں خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں بالعموم جب کہ خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقوں میں والدین اپنے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے گریزکرتے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں پولیو فری بنانے کا عمل پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔