لاہوراوربنوں میں انسداد پولیومہم کی ٹیموں پرحملے، پولیس اہلکارشہید

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
اہل علاقہ نے بیچ بچاؤ کروا کرملزم کو پولیس کے حوالے کردیا: فوٹو: فائل

اہل علاقہ نے بیچ بچاؤ کروا کرملزم کو پولیس کے حوالے کردیا: فوٹو: فائل

 لاہور / بنوں: انسداد پولیومہم کی ٹیموں پرحملوں میں پولیس اہلکارشہید جب کہ ایک کارکن شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بنوں کے تھانہ ڈومیل میں تعینات اے ایس آئی عمران پولیومہم کے دوران رضاکاروں کی سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے کے نتیجے میں اے ایس آئی عمران موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب لاہورمیں عامر روڈ کے علاقے بھمبے جھگیاں میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے رضاکار لقمان کو عبداللہ  نامی شخص نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والا ڈرامہ باز گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاورکے علاقے ماشو خیل میں بچوں کی حالت غیر ہوجانے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔