- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کا ترجمہ لازمی پڑھانے کی قرارداد
لاہور: قرآن پاک کا ترجمہ پہلی جماعت سے یونیورسٹی سطح تک لازمی پڑھانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔
تعلیمی اداروں میں بنیادی سطح سے جامعات تک کی کلاسز کے لیے قرآن پاک کا ترجمہ لازمی قرار دینے سے متعلق قرار داد مسلم لیگ (ن) کے میاں طاہر جمیل کی جانب سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت ناظرہ قرآن پڑھتی ہے اور اس مقدس کتاب کے مفہوم اور مطالب سے نا آشنا ہوتی ہے، ترکی کی حکومت نے قرآن پاک کو درست معنوں میں سمجھانے کے لیے ترکش زبان میں ترجمہ لازمی قرار دیا ہے اسی طرح حکومت پاکستان بھی قرآن پاک کی تعلیمات سے درست استفادہ کے لیے اردو ترجمہ لازمی قرار دے۔
متن کے مطابق پہلی جماعت سے یونیورسٹی کی سطح تک قرآن پاک کا اردو زبان میں ترجمہ لازمی قرار دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔