مریم نواز کی عمران خان کے دورہ ایران میں دیے گئے بیان کی شدید مذمت

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
ناجانے ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہوگی، رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز۔ فوٹو:فائل

ناجانے ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہوگی، رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز۔ فوٹو:فائل

لاہور  : رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ایران میں بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی تاریخ میں کسی نے بھی اپنے ملک کی کسی دوسرے ملک میں غیرملکی لیڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تذلیل نہیں کی، ناجانے ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔