- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بھارت نے ایٹم بم دیوالی کیلیے نہیں رکھے تو پاکستان بھی عید کے انتظار میں نہیں، محبوبہ مفتی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں رکھے تو پاکستان نے بھی ایٹم بم عید کے انتظار میں نہیں رکھے۔
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے ہوئے۔
If India hasn’t kept nuclear bomb for Diwali, it’s obvious Pakistan’s not kept theirs for Eid either. Don’t know why PM Modi must stoop so low & reduce political discourse to this.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 22, 2019
اپنے دور عظمیٰ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے مودی انتخابی مہم ہندو ازم اور عوام کو جنگی جنون پر اکسا کر چلا رہے ہیں، چند روز قبل ایک جلسہ عام میں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے ایٹم بم دیوالی میں پھوڑنے کے لیے نہیں بنائے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے مزید لکھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیوں وزیراعظم مودی سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے بجائے اتنی پستی میں گر جاتے ہیں، بھارتی وزیراعظم کو اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔