آرمی چیف سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کی آرمی چیف سے ملاقات،فوٹو: آئی ایس پی آر

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کی آرمی چیف سے ملاقات،فوٹو: آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔