میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان میں حادثہ، 50 کان کن ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
ملبے تلے دبے کسی بھی فرد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، ترجمان ریسکیو (فوٹو: اے ایف پی)

ملبے تلے دبے کسی بھی فرد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، ترجمان ریسکیو (فوٹو: اے ایف پی)

میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دب گئی جس کے نتیجے میں 50 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زمین بوس ہو کر تباہ ہوگئی، لینڈ سلائیڈنگ کے وقت کان کن سو رہے تھے جب کہ کئی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ حادثے میں تمام کان کن اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

امدادی اداروں نے کاموں کا آغاز کردیا ہے لیکن کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، کان میں دبے تمام افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں، بھاری مشینری کے باوجود ملبے کو ہٹایا نہیں جا سکا۔

میانمار میں کان کنی کی صنعت منافع بخش تصور کی جاتی ہے لیکن کان اور کان کنوں کی حالت زار نہایت خراب ہے جس کے باعث کان دبنے یا تباہ ہونے کے حادثات عام ہیں۔ کان کنوں کی صحت اور حفاظت کے لیے اقدامات کا فقدان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔