سی پیک زمینی وسمندری تجارت كا عظیم منصوبہ ہے، گورنر بلوچستان

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
منصوبے كی تكمیل سے پورے خطے میں غیر معمولی معاشی و تجارتی تبدیلیاں رو نما ہوں گی، امان اللہ یاسین زئی . فوٹو : فائل

منصوبے كی تكمیل سے پورے خطے میں غیر معمولی معاشی و تجارتی تبدیلیاں رو نما ہوں گی، امان اللہ یاسین زئی . فوٹو : فائل

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے كہا ہے كہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سمندری اور زمینی تجارت كا عظیم منصوبہ ہے۔

ایروار كالج (Airwar College) كے شركاء سے گفتگو كرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے كہا كہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سمندری اور زمینی تجارت كا عظیم منصوبہ ہے اور اس كی تكمیل سے پورے خطے میں غیر معمولی معاشی و تجارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ امن پورے خطے كی بنیادی ضرورت ہے، قانون نافذ كرنے والے اداروں  كی خدمات اور قربانیوں كی وجہ سے صوبے بھر كی مجموعی صورتحال میں  خاصی بہتری آئی ہے اور عوام كے جان و مال كے تحفظ كو یقینی بنانے كے امكانات روشن ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔