شہر قائد میں 28 اپریل سے 2 مئی کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 24 اپريل 2019
پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے، آج شہر کا موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے ،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے، آج شہر کا موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے ،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے 28اپریل سے 2مئی کے دوران گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی جب کہ پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید نے گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو آنے کے امکان کی نفی کی ہے،ان کا کہناہے کہ ہیٹ ویو کی بنیاد بننے والی ایک اہم وجہ ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنابھی ہے۔ منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے اور درجہ حرارت 34سے36ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔