راشد خان ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا جادو جگانے کے لیے بے قرار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2019
ہم میگا ایونٹ میں ایشیا کپ جیسی پرفارمنس کی کوشش کریں گے جس میں ہم نے تمام بڑی ٹیموں کو سخت چیلنج دیا تھا، افغان اسپنر۔ فوٹو: فائل

ہم میگا ایونٹ میں ایشیا کپ جیسی پرفارمنس کی کوشش کریں گے جس میں ہم نے تمام بڑی ٹیموں کو سخت چیلنج دیا تھا، افغان اسپنر۔ فوٹو: فائل

چنئی:  افغان اسپنر راشد خان ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا جادو جگانے کے لیے بے قرار ہیں۔

راشد خان نے کہاکہ ہم میگا ایونٹ میں ایشیا کپ جیسی پرفارمنس کی کوشش کریں گے جس میں ہم نے تمام بڑی ٹیموں کو سخت چیلنج دیا تھا، انھوں نے مزید کہاکہ میں کسی بھی بیٹسمین سے خوفزدہ نہیں کیونکہ جانتا ہوں کہ اچھی بولنگ کرنے سے کسی کو بھی آئوٹ کرسکتا ہوں، البتہ خراب گیندوں پر کوئی بھی میری پٹائی کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وہ اس وقت آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں اور ایونٹ کے فوری بعد قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔