مسلسل 5 بار صفر پر آؤٹ ہوکر ’ایشٹون ٹرنر‘ نے ٹوئنٹی20 میں منفی ریکارڈ بنا دیا

اے ایف پی  بدھ 24 اپريل 2019
راجستھان رائلز کی جانب سے ایشٹون ٹرنر لگاتار تیسری مرتبہ پہلی ہی گیند پر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

راجستھان رائلز کی جانب سے ایشٹون ٹرنر لگاتار تیسری مرتبہ پہلی ہی گیند پر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: آسٹریلیا کے ایشٹون ٹرنر نے مسلسل 5 ’ڈکس‘ کے ساتھ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں منفی ریکارڈ بنا دیا۔

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے ایشٹون ٹرنر لگاتار تیسری مرتبہ پہلی ہی گیند پر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں، رواں سیزن کیلیے ان کی خدمات 72 ہزار ڈالر میں حاصل کرنے والی فرنچائز ابھی تک ان سے ایک رن کا بھی فائدہ نہیں اٹھا سکی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل ایشٹون ٹرنر بھارت کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 اور اس سے پہلے بگ بیش کے اپنے آخری میچ میں بھی صفر کی خفت سے ہی دوچار ہوئے تھے۔ انھیں آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ کیلیے بھی منتخب نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔