سابق انگلش فٹبالر ’آئن جے رش‘ کا لیاری آمد پر شاندار استقبال

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 24 اپريل 2019
یہاں فٹبال کا بہت زیادہ جوش وخروش ہے جبکہ ننھے بچوں کا کھیل سے لگائودیکھ کربہت مسرت ہوئی، آئن جے رش۔ فوٹو: فائل

یہاں فٹبال کا بہت زیادہ جوش وخروش ہے جبکہ ننھے بچوں کا کھیل سے لگائودیکھ کربہت مسرت ہوئی، آئن جے رش۔ فوٹو: فائل

کراچی:  لیورپول کے سابق انگلش فٹبالر ’آئن جے رش‘ کا لیاری آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

فٹبالرآئن جے رش لیاری کے فٹبال گرائونڈ پہنچ گئے، سابق برطانوی باکسرآر اے اسپینسر فئیرون بھی ان کے ہمراہ تھے جب کہ لیاری آمد پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، لیور پول کے گلوبل ایمبیسڈر لوگوں سے گھل مل گئے اور اس موقع پرمقامی بچوں کوفٹبال کی ٹپس بھی دیں۔ غیرملکی فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے لیاری کے سربازی گرائونڈ میں شائقین کا رش امڈ آیا۔

آئن نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لیاری آنا بہت اچھا لگا، شاندار استقبال پر مشکور ہوں، یہاں فٹبال کا بہت زیادہ جوش وخروش ہے جبکہ ننھے بچوں کا کھیل سے لگائودیکھ کربہت مسرت ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ فٹبال کا ٹیلنٹ ہے، لیورپول کے ساتھ میرا شاندار کیریئر گذرا، پاکستانی بچوں میں ٹیلنٹ نکھارنے کیلیے اچھے کوچز کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔