- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
چین سے ن لیگ دور میں ہونے والے معاہدہ سے 14 ارب ڈالر نقصان ہوا، مشیر تجارت
اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین سے ن لیگ دور میں ہونے والا معاہدہ غیر متوازن تھا جس سے 14 ارب ڈالر نقصان ہوا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی سید حسین طارق نے پوچھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں چین سے ہوئے آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان کو 12ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ن لیگ کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت چین کو آزدانہ تجارت میں رعایات دینے جارہی ہے، بتایا جائے ہم پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں یا چین کے لئے؟۔
مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے جواب دیا کہ چین سے ن لیگ دور میں ہونے والا آزاد تجارت معاہدہ غیر متوازن تھا جس کی وجہ سے 12 کی بجائے 14ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت نے چین سے آزاد تجارت کا معاہدہ متوازن کرلیا ہے، اب پاکستان کو آسیان ممالک جیسی سہولیات چین سے حاصل ہوگئی ہیں اور پاکستان کی 313 اشیا کو چین کے لئے ڈیوٹی فری قرار دے دیا گیا ہے۔
عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک درآمدات میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے اور تجارتی خسارا بھی کم ہوگیا ہے، جون تک 5 سے 6 ارب ڈالر تک درآمدات میں کمی ہو جائے گی، اگرچہ اب تک برآمدات نہیں بڑھ سکی ہیں تاہم امید ہے کہ اب برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔