ملک میں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، اسد عمر

ویب ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2019
حکومت نہیں بلکہ سرے محل اور دبئی کے محلات خطرے میں ہیں، سابق وزیر خزانہ فوٹو:فائل

حکومت نہیں بلکہ سرے محل اور دبئی کے محلات خطرے میں ہیں، سابق وزیر خزانہ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سابق وزیر خانہ اسد عمر نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

سابق وزیر خانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غربت ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، پہلے سال میں ترقی کی رفتار صفر اعشاریہ چار تھی، لوگوں کو ملکی ترقی کی رفتار سست ہونے پر خدشہ ہے، ادائیگیوں کے عدم توازن کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ دوسرا بڑا مسئلہ اس وقت مہنگائی ہے، ہمارے 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد تھی، لیکن جتنی مہنگائی پی پی نے کی کسی حکومت نے نہیں کی، اپوزیشن کو اس وقت غریبوں کی یاد نہیں آئی جب اس نے پانچ سال عوام کو بے دردری سے لوٹا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فالودے والے کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے برآمد ہو رہے ہیں، دراصل حکومت خطرے میں نہیں بلکہ سرے محل اور دبئی کے محلات خطرے میں ہیں، مجھے بلاول بھٹو زرداری کی انگریزی پر اعتراض نہیں تھا بلکہ ان کی بات سے اختلاف تھا، ان کی بات کو بنیاد بنا کر بھارت نے پروپیگنڈہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔