عراق میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 51 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2019
تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ فوٹو : فائل

تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ فوٹو : فائل

 بغداد: عراق میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 51 مسافر زخمی ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عراق کے شہر سمارا میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 51 پاکستانی زائرین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، 47 مسافروں کو اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم 3 پاکستانی تاحال زیرعلاج ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دفتر وزارت خارجہ کے مطابق عراق میں پاکستانی مشن وزارت صحت اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، پاکستانی زائرین کو صحت کی مکمل سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جب کہ عراق میں پاکستانی سفارت خانے میں زائرین کی محفوظ واپسی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

عراق میں پاکستانی مشن نے زخمی مسافروں کی تفصیلات پاکستان میں وزارت خارجہ کو فراہم کردی ہیں اور دفتر خارجہ نے پاکستان میں زخمیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے زائرین کی صحت سے متعلق بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔