وزیراعظم پر سنگین غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2019
پاکستان کا وزیراعظم غیرت مند ہوتا ہے جو بھارت و مودی کے آگے نہیں جھک سکتا، رہنما پی پی پی فوٹو:فائل

پاکستان کا وزیراعظم غیرت مند ہوتا ہے جو بھارت و مودی کے آگے نہیں جھک سکتا، رہنما پی پی پی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، انہوں نے ایران میں جاکر تسلیم کیا کہ ہماری سرزمین سے دہشت گرد جاکر حملہ کرتے ہیں، انہوں نے وہ بات کہی جو آج تک کسی نے نہیں کی تھی، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، عمران خان کو ایران میں جاکر یہ کہنا چاہیے تھا کہ ایران سے دہشت گرد آئے اور ہمارے 14 جوانوں کو شہید کرکے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم آفس

خورشید شاہ نے کہا کہ خدا کو مانو اور رحم کرو تم لوگ پاکستانی ہو، خود کہتے ہو کہ 6 بار مودی کو فون کیا لیکن وہ بات کرنے کےلیے تیار نہیں، آپ پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن مودی کے جیتنے کی دعا کرتے ہو، پاکستان کا وزیراعظم غیرت مند ہوتا ہے جو بھارت و مودی کے آگے نہیں جھک سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔