قابض اسرائیلی فوج نے بے بنیاد الزام لگا کر شہید فلسطینی نوجوان کا گھر بھی تباہ کر دیا

ویب ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2019
فلسطینی نوجوان کو پہلے ہی گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کردیا گیا تھا۔ فوٹو : الجزیرہ

فلسطینی نوجوان کو پہلے ہی گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کردیا گیا تھا۔ فوٹو : الجزیرہ

 غزہ: قابض فوج نے دو اسرائیلی شہریوں کے قتل کا بے بنیاد الزام عائد کر کے فلسطینی نوجوان عمر امین کا گھر تباہ کردیا جب کہ عمر امین کو پہلے ہی شہید کیا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں شہید فلسطینی نوجوان عمر امین کے گھر کو بارودی مواد سے اُڑادیا اور پھر بھاری مشینری سے باقی ماندہ عمارت کو بھی تہس نہس کردیا جب کہ اہل خانہ کو ضروری سامان اُٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی گی۔

اسرائیلی فوج نے چند روز قبل ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 19 سالہ عمر امین کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی نوجوان نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔

Israel 2

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ عمر امین نے اسرائیلی سپاہی کو چھری کے وار کرکے زخمی کیا اور سرکاری پستول چھین لیا تھا، بعد ازاں فلسطینی نوجوان نے سرکاری پستول سے 2 یہودیوں کا قتل کیا۔

Israel 4

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی استاد کے نمازہ جنازہ کے موقع پر اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے آنکھوں پر پٹی اور دونوں ہاتھ پشت پر باندھ دیئے اور ٹانگوں پر گولی ماردی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس پر ٹانگوں پر گولیاں مارنا پڑیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔