- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
عمران خان اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کا نام کیوں لیتےہیں؟ مریم اورنگزیب
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان و سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کا نام بار بار کیوں لیتے ہیں ؟
وانا میں جلسہ عام میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب نواز شریف کو کچھ دینا آپ کی اوقات سے بڑی بات ہے، نواز شریف نے جب بھی کچھ مانگا اپنے اللہ سے مانگا ،آپ کا لہجہ بتا رہا ہے کہ آپ اپنی نالائقی اور نا اہلی کے آگے بے بس ہو چکے ہیں، 16 ارب یومیہ قرضہ ، مہنگائی 10 فیصد، ترقی کی شرح 2.5 فیصد، پیڑول ، بجلی اور گیس مہنگی کرکے عوام پر اور کتنا ظلم کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، وزیر اعظم
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب اپنی فکر کریں آج کل تو آپ کی عوامی این آر او کی مدت شروع ہو گئی ہے، شہباز شریف کے بڑے منصوبے چھوڑیں ایک میٹرو بنا کر دکھائیں، آپ کے پاس پیسہ ہو بھی تو آپ کے پاس صرف مایوسی ہے کیونکہ آپ نالائق اور نااہل ہیں۔ بلاول بھٹو کے بارے میں آپ کا بیان افسوسناک اور آپ کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے ،آپ کی زبان آپ کی تعلیم، تربیت اور ذہنیت کا خوب بتاتی ہے،آپ کی آج تقریر کے بعد یقین ہو گیا کہ اللہ آپ کو کبھی عزت نہیں دے سکتا ،سیاست اور جمہوریت میں بد ترین مخالف دیکھے لیکن آپ سا کم ظرف مخالف سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا ۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پرآپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔