- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان آپس میں لڑ پڑے
کراچی: سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کے مابین شدید جھڑپ ہوئی اور نازیبا جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ اسمبلی میں بدھ کو دوسرے روز بھی پری بجٹ بحث شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی، ایوان مچھلی منڈٰ بنا رہا اور ارکان آپس میں لڑپڑے جب کہ ایک دوسرے کے خلاف نازیبا جملے بھی استعمال کئے، جس کے باعث اسپیکر سندھ اسمبلی کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی کے سعید آفریدی نے اپنی تقریر کے آغاز میں اسپیکر آغا سراج درانی سے کہا کہ اسمبلی میں اراکین اسمبلی خاص کر عورتوں کی تلاشی لیکر چھوڑا جانا چاہیے ان کے ان ریمارکس پر حکومتی بنچوں پر موجود خواتین نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اس وقت شدت اختیار کرگئی سعید آفریدی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا کہ بلاول کہتی ہے کہ ہم وزیراعظم کو اسمبلی نہیں آنے دیں گے، ہم کہتے ہیں کہ آپ کے وزیراعلی کو اسمبلی میں نہیں آنےدیں گے۔
قابل اعتراض ریمارکس پر پیپلزپارٹی کے ارکان آپے سے باہر ہوگئے، ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی ، ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف قابل اعتراض جملے بھی استعمال کئے گئے اور بعد میں ہاتھا پائی اور نازیبا جملوں تک جاپہنچے۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز جکھرانی کافی برہم نظر آئے جن کی پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے ساتھ بات ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، شدید ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی دوپہر تک ملتوی کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔