لاہور میں باپ اور سوتیلی ماں کا 4 سالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 24 اپريل 2019
پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کر کے والد کو حراست میں لے لیا، فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کر کے والد کو حراست میں لے لیا، فوٹو: ایکسپریس

لاہور کے علاقے سبزہ زار  میں باپ اور سوتیلی ماں نے 4 سالہ بیٹی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی سفاک  ملزم شفیق نے دوسری بیوی کے ہمراہ اپنی بیٹی 4 سالہ ایمان فاطمہ کو بستر اور کپڑے گندے کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اوربچی کو طبی امداد کے لئے چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا جبکہ سنگدل باپ کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔