- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
ملیر جیل میں مافیا نے قیدیوں کیلیے ’’منشیات بازار‘‘ لگا دیا
کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدیوں تک منشیات باآسانی پہنچنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ایک جیلر اپنے دیگر کارندوں کے ساتھ قیدیوں تک منشیات سپلائی کرنے لگا،اس سلسلے میں ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ اورنگ زیب کانگو کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں گے اور جو بھی ملوث پایا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک جیلر نبی داد زرداری اپنے دیگر کارندوں کے ذریعے جیل میں منشیات سپلائی کررہا ہے جن میں سپاہی اور منظور نظر داؤد پٹھان نامی قیدی سمیت دیگر قیدی بھی شامل ہیں۔ نبی داد زرداری کو کچھ عرصہ قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر مشتاق لغاری نے اپنے جیل کے دورے کے دوران ملیر جیل سے ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے تھے لیکن نبی داد زرداری نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے سینٹرل جیل سے دوبارہ ملیر جیل اپنا تبادلہ کرالیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملیر جیل میں جس قیدی کو جس وقت بھی منشیات چاہیے ہوتی ہے تو با آسانی دستیاب ہوجاتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نبی داد زرداری اعلیٰ افسران کا چہیتا ہے جس کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی اور اگر جیل میں بھی کوئی اس کا حکم نہیں مانتا تو وہ اس کا تبادلہ کرادیتا ہے، اس سلسلے میں موقف جاننے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے سپرنٹنڈنٹ اورنگ زیب کانگو سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں گے اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔