- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 36500 پوائنٹس کی حد بحال
کراچی: مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر مثبت تاثر، خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافے سے آئل اینڈ گیس جبکہ 3بڑے بینکوں کے توقعات کے برخلاف اچھے مالیاتی نتائج کے باعث بینکنگ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی خریداری کی سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعددوبارہ تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 36500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تاہم تیزی کے باوجود 54 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔
حصص کی مالیت میں5ارب 71 کروڑ 17 لاکھ 12 ہزار 784روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 100.22 پوائنٹس کے اضافے سے36504.25 ہوگیا۔ کے ایس ای30انڈیکس64.45 پوائنٹس کے اضافے سے 17389.30 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 166.76 پوائنٹس کے اضافے سے59442 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس1.54پوائنٹس کے اضافے سے 17478.06ہوگیا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 3 فیصدکم رہا اور مجموعی طورپر 11کروڑ59 لاکھ87 ہزار 630 حصص کے سودے ہوئے۔
کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 336کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 133کے بھائو میں اضافہ، 183کے داموں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاؤ209روپے بڑھکر 7999 روپے اور سینوفی ایونٹیزکے بھائو38روپے05 پیسے بڑھکر 799 روپے 05پیسے ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔